پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ ہائی وے پر تارکول میں کیلیں اور شیشے کے ٹکڑے ڈال دیئے گئے

اٹک پل پر جو کے پی کے اور پنجاب کا باڈر ہے اس کے نزدیک ہائی وے پر پولیس نے کئی کلومیٹرتک تارکول میں کیل‘شیشے کے نکڑے ملا کر ڈال دیا گیا ہے. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2022 15:14

پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ ہائی وے پر تارکول میں کیلیں اور شیشے کے ٹکڑے ڈال دیئے گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مئی ۔2022 ) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران حکومتی اہلکاروں اور پولیس کی جانب سے گاڑیوں کو روکنے لیے انوکھے ہتھکنڈے استعمال کیئے جارہے ہیں. نجی ٹی وی نے مناظردکھائے ہیںکہ اٹک پل پر جو کے پی کے اور پنجاب کا باڈر ہے اس کے نزدیک ہائی وے پر پولیس نے کئی کلومیٹرتک تارکول میں کیل‘شیشے کے نکڑے ملا کر ڈال دیا گیا ہے تاکہ جو گاڑی بھی کے پی کے سے اٹک کا پل پارکرکے پنجاب میں داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس کے ٹائرپھٹ جائیں اور وہ آگے نہ برھ سکیں.

(جاری ہے)

رپورٹ نے بتایاگیا ہے پنجاب پولیس کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کے لیے اس انوکھے طریقے سے ملک وقوم کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچے گا کیونکہ لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد ایک کلومیٹرسے بھی زیادہ ہائی وے کے ٹکڑے کو نئے سرے سے بنانا پڑے گا جس پر قوم کے کروڑوں روپے خرچ ہونگے. ادھر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے اٹک کے پنجاب کی جانب والے حصے کو سینکڑوں کنٹینروں کی ایک دیوار کھڑی کردی ہے اور یہاں پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.                                                                                                                                           

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں