نون لیگ انتخابات کے لیے تیار ہے مگر پیپلزپارٹی کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے. شاہ محمودقریشی

صبح حکومتی ٹیم سے ہونے والی ملاقات میں ایازصادق نے بتایانون لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے لیکن پیپلزپارٹی اور اتحادی نہیں مان رہے.تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کی نجی ٹی وی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 26 مئی 2022 00:05

نون لیگ انتخابات کے لیے تیار ہے مگر پیپلزپارٹی کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے. شاہ محمودقریشی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مئی ۔2022 ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات نہیں چاہتی جبکہ نون لیگ تیار ہے انتخابات کے لیے مگر پیپلزپارٹی نے انہیں یرغمال بنایا ہواہے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے آج صبح حکومتی ٹیم سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایازصادق نے کہا نون لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے لیکن پیپلزپارٹی اور اتحادی نہیں مان رہے.

(جاری ہے)

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات نہیں چاہتی اور نون لیگ کوآگ لگائی ہوئی ہے ہم تو الیکشن کی تاریخ لینے کیلئے آرہے ہیں ہم تو پوچھنے آرہے ہیں کہ ملک میں انتخابات چاہتے ہیں یا نہیں انہوں نے کہا کہ جلسے ہم نے بہت کیے ہیں سب نے دیکھ بھی لیاکیسے جلسے کیے ہیں مقصدجب تک حاصل نہیں ہوتاہم ڈی چوک پربیٹھے رہیں گے فسطائیت کا مظاہرہ ہو گا توقانون میں رہتے ہوئے مقابلہ کریں گے. تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ حکومت کیساتھ کون مذاکرات کر رہا ہے مریم نوازغلط بیانی اورقوم کو گمراہ کررہی ہیں صبح کہا مارچ کو پرامن رکھیں گے کنٹینرز ہٹادیں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی مذاق اڑایا انہوں نے کنٹینرز ہٹائے نہ کارکنان کو رہا کیا کنٹینرز ہٹاتے وقت ہمارا ایک کارکن لاہور میں شہید ہوا.                                                                                                                     

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں