لانگ مارچ: پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ایک ہزار 756 افرادگرفتار

گرفتار افراد کی فہرست آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل نے تیارکی ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 26 مئی 2022 03:08

لانگ مارچ: پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ایک ہزار 756 افرادگرفتار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-26 مئی ۔2022 ) لانگ مارچ: پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ایک ہزار 756 افرادگرفتار- گرفتار افراد کی فہرست آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل نے تیارکی ہے- تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 1 ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کی فہرست آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل نے تیارکی ہے جبکہ نجی ٹی وی چینل نے تمام گرفتار افراد کی فہرست حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے پولیس اور رینجرز کے 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو حراست میں لینے کی کوشش ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمی جوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی جوانوں میں پولیس کے طاہراقبال،راشد منہاس، ایف سی کے فیاض احمد،پنجاب پولیس کے 2 جوان جبکہ انہی زخمیوں میں رینجرز کے عاقب عثمان،شاکر بھی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں