آئی ایم ایف فیول سبسڈی ختم کرنے پر پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر جاری کریگا

جمعرات 26 مئی 2022 23:48

آئی ایم ایف فیول سبسڈی ختم کرنے پر پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر جاری کریگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کی جانب سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر 90 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کریگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان فیول سبسڈی ختم کرکے ٹریک پر واپس آئے،ڈیل کی آؤٹ لائن پرکام کرلیا،فیول سبسڈی ختم کرنے پر معاہدہ بحال ہوجائیگا اور پاکستان کے لیے فنڈنگ کے اور ذرائع کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام پر امید ہیں کہ شہباز شریف کو فیول سبسڈی ختم کرنے پر راضی کرلیں گے، پاکستان نے معیشت پر مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کا سیشن طلب کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 16ماہ میں الیکشن کی توقع ہے اور فیول سبسڈی کا خاتمہ حکومتی الحاق کی ساکھ متاثرکرے گا۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے پاکستانی وفدکے مذاکرات میں شریک رکن نے یہ تفصیلات بتائی ہیں۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ختم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامییکے مطابق آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے ،مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے گزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیوں سے انحراف کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں