"مہنگا پیٹرول برداشت نہ کرنیوالوں کیلئے وزیر اعظم آج ریلیف کا اعلان کریں گے"

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر ماہانہ 120 ارب روپے کا نقصان کر رہی تھی، یہ نقصان سول حکومت چلانے کے خرچے سے تین گنا زیادہ ہے، وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 27 مئی 2022 05:28

"مہنگا پیٹرول برداشت نہ کرنیوالوں کیلئے وزیر اعظم آج ریلیف کا اعلان کریں گے"
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مئی 2022ء)  مہنگا پیٹرول برداشت نہ کرنیوالوں کیلئے وزیر اعظم آج ریلیف کا اعلان کریں گے- حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر ماہانہ 120 ارب روپے کا نقصان کر رہی تھی، یہ نقصان سول حکومت چلانے کے خرچے سے تین گنا زیادہ ہے، وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل کا بیان- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف سے وعدہ کر کے آئے تھے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات پر 30 روپے لیوی اور 17 فی صد سیلز ٹیکس لیں گے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر ماہانہ 120 ارب روپے کا نقصان کر رہی تھی، یہ نقصان سول حکومت چلانے کے خرچے سے تین گنا زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبسڈی ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں سے معاملات نمٹ جائیں گے۔ اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب لوگ جو مہنگا پیٹرول افورڈ نہیں کر سکتے، ان کے لیے وزیراعظم شہباز شریف آج ریلیف کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان کیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافےکا فیصلہ کیا ہے۔                                              

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں