حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:10

حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر حماد اظہر کے اکاؤنٹس ہیک ہونے سے متعلق اطلاع دی۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظر انداز کر دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں