عمران خان کا ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا ،(کل)اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 27 مئی 2022 21:47

عمران خان کا ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا ،(کل)اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں (کل)ہفتہ کو پشاور میں اجلاس طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو اڑھائی بجے پشاور میں ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں