عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی کے سٹریٹجک ذخائرکوبرقراررکھنا ضروری ہے، حکومت چینی کی صنعت کودرپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی چیئرمین پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن ذکاء اشرف سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 27 مئی 2022 21:52

عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی کے سٹریٹجک ذخائرکوبرقراررکھنا ضروری ہے،   حکومت چینی کی صنعت کودرپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی چیئرمین پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن ذکاء اشرف سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی کے سٹریٹجک ذخائرکوبرقرارکھنے اورملک میں چینی کی قیمت کوباضابطہ بنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ملک میں چینی کی قیمت اورمہنگائی میں کمی آئیگی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چئیرمین ذکاء اشرف سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

سیکرٹری تجات، سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق، سیکرٹری صنعت وپیداواراوروزارت خزانہ کے سینئرافسران بھی اس موقع پرموجودتھے،ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے افراط زرکے دباؤ سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات اورکوششوں کوسراہا، انہوں نے وزیرخزانہ کوچینی کی صنعت کودرپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی کے سٹریٹجک ذخائرکوبرقرارکھنے اورملک میں چینی کی قیمت کوباضابطہ بنانے کی ضرورت پرزور دیا اورکہاکہ اس سے ملک میں چینی کی قیمت مستحکم رکھنے اورمہنگائی میں کمی آئیگی۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت چینی کی صنعت کودرپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اوران مسائل کوجلد سے جلد حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت پائیدارترقی اورنمو کے حصول کیلئے تجارتی سرگرمیوں کوفروغ دینے اورتاجربرادری کوسہولیات دینے میں پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں