عوام مہنگائی میں پسی ہوئی، غریب حاندان بچارے رل گئے ، شہبازشریف

ہفتہ 28 مئی 2022 22:26

عوام مہنگائی میں پسی ہوئی، غریب حاندان بچارے رل گئے ، شہبازشریف
ُاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی میں پسی ہوئی ہے ۔ غریب حاندان بچارے رل گئے ہیں ۔ان کے پاس ایک وقت کی روٹی اور علاج کے پیسے اور نوکری نہیں ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام مہنگائی میں پسی ہوئی ہے۔ غریب حاندان بچارے رل گئے ہے ۔ ان کے پاس ایک وقت کی روٹی اور علاج کے پیسے اور نوکری نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔ انہوں نے کہا ماہانہ 28ارب روپے پاکستان کے پسے ہوئے کوگوں کو ریلیف دینے کے لیے مختص کیے ہیں۔سوا کروڑ مستحق خاندانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی ۔ وزئر اعظم نے پاکستان کو دفاعی طور پرناقابل تسخیر بنانے کے لیے یوم تکبیر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں