اسلام آباد پولیس کے ملازمین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس کے برابر تنخواہ کی ادائیگی کیلئے اجازت طلب

ہفتہ 28 مئی 2022 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) اسلام آباد پولیس کے ملازمین کے لیے خوشخبری ۔ وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا ۔ اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس کے برابر تنخواہ کی ادائیگی کیلیے اجازت طلب کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے پنجاب پولیس کی تنخواہوں کا پیٹرن بھی فنانس ڈویڑن کو بھجوادیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم کردار کررہی ہے، اسلام آباد پولیس کو فسادی ہجوم اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کررہی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے پنجاب پولیس اور ایف آئی اے کے مقابلے میں اسلام آباد پولیس کی تنخواہ کم ہے۔ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو ملک بھر کوٹہ کی بنیاد پر بھرتی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے علاقے سے باہر سے آنے والے اہلکاروں کو زیادہ مہنگائی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ کم تنخواہ کی وجہ سے بدعنوانی کا خدشہ رہتا ہے ۔ تنخواہوں میں اضافے سے، اسلام آباد پولیس کا مورال بلند ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے اسلام آباد پولیس کی پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے 738ملین روپے کیاخراجات آئیں گے۔ خط میں مزید کہا گ۸یا ہے کہ دیگر تمام صوبوں کی پولیس کی تنخواہوں کا تقابلی جائزہ بھی بھیجا جارہا ہے ۔ فنانس ڈویڑن سے درخواست ہے کہ جلد از جلد اسلام آباد پولیس کے پرپوزل کا جائزہ لیا جائی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں