یوم تکبیر تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے، مریم اورنگزیب

ہفتہ 28 مئی 2022 22:26

یوم تکبیر تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا جوہری دھماکوں کی سالگرہ پر قوم ، قیادت اور سائنسدانوں کو مبارک دیتے ہوے کہا ہے کہ یوم تکبیر تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے، پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے کوئی غلام نہیں بناسکتا ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا یوم تکبیر اعلان تھا کہ پاکستان آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا ۔

ذوالفقار علی بھٹو سے وزیراعظم نوازشریف تک کے قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ بھٹو شہید نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اس کی تکمیل کی ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نوازشریف نے دنیا پر ثابت کیا کہ ہمیں نہ خریدا جاسکتا ہے، نہ جھکایا جاسکتا ہے ۔ جوہری پروگرام کا تسلسل پاکستان کے اپنے دفاع کے لئے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا تاریخی ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جوہری پروگرام کو بنانے، پروان چڑھانے اور اس کا عملی اظہار کرنے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے ، سلام پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر پر دس روزہ تقریبات کا اعلان کیا ہے، اتحاد کے جذبے سے یہ خوشی منائیں گے ۔ آج کے دن ہم اپنے اس عہد کو دوہراتے ہیں کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا میثاق معیشت کا اعلان پاکستان کو حقیقی معاشی آزادی دلانے کی طرف تاریخی قدم ہے ۔ آج کے دن ہم ایٹمی پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ان کی ٹیم اور تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں