وزیر اطلاعات کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد

ہفتہ 28 مئی 2022 19:23

وزیر اطلاعات کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ 1998میں 28مئی کا دن جوہری تجربات کرنے کا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان آزاد ہے اور ہمیشہ آزاد رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ثابت کیا کہ ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ28مئی کا دن ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی آزادی ، خودمختاری اور قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وزیراطلاعات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم سمیت تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایٹمی پروگرام کو قائم کیا ،آگے بڑھایا اور باالآخرتجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں