ضروری نہیں یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دیں،مفتاح اسماعیل

پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگائیں گے، ڈیزل پر56 روپے اور پیٹرول پر17 روپے سبسڈی دے رہے ہیں، آئندہ ڈیزل کی نہیں پیٹرول کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مئی 2022 21:21

ضروری نہیں یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دیں،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی 2022ء) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ضروری نہیں یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دیں،پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگائیں گے،ڈیزل پر56روپے اورپیٹرول پر 17روپے سبسڈی دے رہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات پر نہیں اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں پر ریلیف دینے کیلئے تجویز یہ بھی تھی کہ موٹرسائیکل والوں کو فی لیٹر اضافی دے دیتے ہیں، جو کہ 600روپے بنتا ہے، اس کو نہیں کیا اس کی وجہ یہ تھی کہ بہت سارے غریب تھے کہ جن کے پاس موٹرسائیکل نہیں تھی، چھوٹی گاڑی والوں اور درمیانے طبقے پر بھی مہنگائی کا بوجھ آئے گا، ہم پچھلی حکومت کی مہنگائی کو روکنے کیلئے ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہم اپنی مالی حالت کو بہترکرنا چاہتے ہیں، جس سے مہنگائی کم ہوگی۔

(جاری ہے)

ہم تخمینہ دیکھا کہ 40فیصد امیر گھرانے 80فیصد سے زائدپیٹرول اور 80فیصدسے زائد ڈیزل استعمال کرتے ہیں، پچھلی حکومت کی سبسڈی اپر کلاس کیلئے تھی، لیکن ہم اس کو تبدیل کرکے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں،پچھلی حکومت نے پرائمری خسارہ 2500ارب کہا ہوا تھا، لیکن جب میں نے چارج سنبھالا توپرائمری خسارہ1332 ارب تھا، آپ نے کہا صوبوں سے 150ارب روپے لے لے گے لیکن کیا صوبوں نے دینے کا کہا تھا؟ اگر آسان ہوتا تو شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی میں منظور کرلیتے۔

مارچ اور اپریل میں ملاکر 100ارب روپے سبسڈی ہے، مئی میں 112ارب روپے دی جائے گی، تمام اقتصادی ماہرین کہیں گے سبسڈی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ فوری فیصلے اس لیے نہیں کیے کہ پتا نہیں تھا کہ ہم الیکشن اصلاحات اور نیب اصلاحات کرکے چلے جائیں گے، لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ملک کو ٹھیک کرنا ہے، عمران خان کی بارودی سرنگ کو ختم کرنے کیلئے ہم نے سیاسی مفاد کوپیچھے چھوڑا ، یہی ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 56روپے فی لیٹر ڈیزل اور 17روپے پیٹرول پر سبسڈی دے رہے ہیں،فی الحال ڈیزل کی نہیں لیکن پیٹرول کی قیمت بڑھ سکتی ہے، ضروری نہیں یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دیں ،پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگائیں گے۔اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دی جاسکتی ہے لیکن پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں دینی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں