ہم میثاق معیشت پر اتفاق رائے کیلئے تمام متعلقہ سیاسی فریقوں سے مشاورت کا آغاز کررہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

ہفتہ 28 مئی 2022 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم میثاق معیشت پر اتفاق رائے کیلئے تمام متعلقہ سیاسی فریقوں سے مشاورت کا آغاز کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے2018 میں بطور قائد حزب اختلاف ''چارٹر آف اکانومی'' یعنی میثاق معیشت کی تجویز پیش کی تھی جسے اس وقت کی حکومت نے بری طرح نظرانداز کر دیا تھا، یہ وقت کی قومی ضرورت ہے، اس چارٹر پراتفاق رائے کیلئے ہم تمام متعلقہ سیاسی فریقوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر رہے ہیں ۔\932

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں