وزیراعظم شہباز شریف کی سی پی این ای کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد

اتوار 29 مئی 2022 01:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے، وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود سمیت سی پی این ای کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی مضبوطی کا ایک ناگزیر آئینی تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کا نہ صرف تحفظ کرنے میں یقین رکھتی بلکہ اس کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی این ای ایک اہم صحافتی تنظیم ہے۔ سی پی این ای کے ساتھ مل کر پاکستان میں صحافت اور اظہار رائے کی آزادیوں کے فروغ کے لئے کام کریں گے ۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ نومنتخب باڈی صحافیوں اور صحافت کی خدمت کی ذمہ داری میں سرخرو ہو، اس مقصد میں انہیں ہمارا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں