پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے پٹیشن دائر کردی

ووٹرز لسٹوں کے بار کوڈ تبدیل کیے گئے، بہت سے لوگوں کے مستقل اور عارضی ایڈریس تبدیل کیے گیے،ووٹر لسٹ میں بہت زندہ لوگوں کو مردہ دکھایا گیا ہے ،ہمارے پاس ان کے شواہد بھی موجود ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 جون 2022 13:55

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے پٹیشن دائر کردی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 جون 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے تین نکات پر مشتمل پٹیشن دائر کردی۔سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے اس موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں بعض زندہ افراد کو مردہ قرار دیا گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آیا ہوں، ہم نے پٹیشن رائے کی جو تین مقامات پر مشتمل ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ووٹرز لسٹوں کے بار کوڈ تبدیل کیے گئے، بہت سے لوگوں کے مستقل اور عارضی ایڈریس تبدیل کیے گیے۔ اس کے علاوہ ووٹر لسٹ میں بہت زندہ لوگوں کو مردہ دکھایا گیا ہے ،ہمارے پاس ان کے شواہد بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر حتمی انتخابی فہرستیں شائع کرنے کیلئے ہزاروں ڈسپلے سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ 20 ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرز 21 مئی سے 19 جون تک کھلے رہیں گے،ووٹ ڈالنے کا اہل شہری اپنے شناختی کارڈ کے عارضی یا مستقل ایڈریس کے مطابق اپنے ووٹ کا اندراج کرا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق عوام کے معائنہ کیلئے غیر حتمی انتخابی فہرستیں رکھی جائیں گی۔ یہ ڈسپلے سینٹرز سرکاری عمارتوں اور تعلیمی اداروں میں قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں جا کر شہری اپنے کوائف اور ناموں کی جانچ پڑتال کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں 12037 ، صوبہ سندھ میں 3609، صوبہ خیبر پختونخوا میں 3040 جبکہ بلوچستان میں 1473 مراکز قائم گئے ہیں۔ گورنمنٹ ملازمین اور ان کے خاندانوں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ عارضی پتے پر بھی ووٹ کی منتقلی اور اس کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فارم سرکاری ویب سائٹ، الیکشن کمیشن کے دفاتر اور ڈسپلے سینٹرز پر بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں