بھنور میں پھنسی معیشت کی کشتی کو پار لگانے کا مشن

اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا امکان،سینیٹرکا حلف اٹھانے کے بعد وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 27 جون 2022 14:58

بھنور میں پھنسی معیشت کی کشتی کو پار لگانے کا مشن
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 جون 2022ء ) حکومت کو گرداب میں پھنسی معیشت کی کشتی کو نکالنے کیلئے اسحاق ڈار کی ضرورت پڑگئی، جبکہ موجودہ حکومت میں بھی وزیرخزانہ تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے،جیونیوزکی رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوگیا ہے،اسحا ق ڈار کی جولائی کے دوسرے ہفتے میں وطن واپسی کا امکان ہے، اسحاق ڈار سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے،یاد رہے کہ اس وقت وزیرخزانہ کا قلمدان مفتاح اسماعیل کے پاس ہے،چند روز قبل تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو فارغ کر کے اسحاق ڈار کو واپس لایا جا رہا ہے،شہباز گل نے اپنے آفیشل اکاونٹ پر ٹوئٹ میں لکھا کہ مہنگائی اور ملکی معیشت کو ڈبونے کے تمام برے فیصلے کروانے کے بعد اب مفتاح اسماعیل کو فارغ کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار تشریف آ رہے ہیں،جنہوں نے پچھلی باری 33 ارب ڈالر ضائع کیے تھے ڈالر ریٹ کو جعلی طریقے سے کنٹرول کیا گیا،اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معیشت پر اسحاق ڈار رہنمائی کر رہے ہیں وہ حالات سے باخبرہیں، پی ٹی آئی نے معیشت ایسی خراب کردی ہے کہ اب اس طرح سے کنٹرول کرنا مشکل ہورہا ہے، جب ڈالر کنٹرول میں تھا تو انہوں نے واویلا کیا کہ ڈالر کواسحاق ڈار نے قید کیا ہوا ہے، جب ڈالر کو آزاد چھوڑا تو ڈالر 115 سے 190 پرآیا،وزیر داخلہ نے کہا کہ مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں، آئی ایم ایف سے کہا گیا کہ پیٹرول پر پیسے تین چار اقساط میں بڑھا دیں گے تاہم وہ نہیں مانے، پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہے لہٰذا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا تو ڈالر کو 182 پر لے آئیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں