2 جولائی امپورٹڈ حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے

رجیم چینج امریکی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کیا گئی اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ احتجاجی مظاہرے کی قیادت خود کروں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خا ن کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2022 17:03

2 جولائی امپورٹڈ حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف 2 جولائی کو ملک گیر احتجاج کریں گے، انہیں امریکی سازش کے تحت این آراو ٹو دے کر مسلط کیا گیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف 2 جولائی کو ملک گیر احتجاج کریں گے، امپورٹڈ حکومت کو امریکی سازش پراین آراو ٹو دے کر مسلط کیا گیا، انہوں نے اپنی کرپشن کے 1100ارب بچانے کیلئے خود کو این آرا و ٹو دیا،اشیاء کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی نے عوام کو کچل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 جولائی کواسلام آباد پریڈ گراؤنڈ احتجاجی مظاہرے کی خود قیادت کروں گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے حکومت مسلط کی گئی، آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

30 سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا۔

دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی۔ دو نوں خاندان پھر اس لیے اقتدار میں لائے گئے تا کہ باہر کے ایجنڈے پر چلیں، عمران خان نے مزید کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے،آج نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کر دیا گیا۔ اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے، مجھ پر 9 مقدمات درج ہیں، پارلیمنٹ ختم ہو گئی۔ پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے۔ قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا جو ن لیگی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔ 60 فیصد کابینہ اراکین کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھے ہیں،یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں۔انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں