پاکستان عالمی ترقیاتی اقدام کے دوستی گروپ کا اہم ترین رکن ہے ، چین

پیر 27 جون 2022 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ترقیاتی اقدام کے دوستی گروپ کا اہم ترین رکن ہے ، پاکستان کے اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے 2030کے ایجنڈے میں اہم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیچان نے بیجنگ میں منعقدہ بریفنگ میں برکس کے تحت اعلی سطحی مکالمہ برائے عالمی ترقی اور پاک چین تعلقات پر جاری ہرز ہ سرائی پر کہا کہ ترقی کے میدان میں پاک چین تعاون سے دوطرفہ اور خطے کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں چین عالمی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ۔

ترجمان ژائو لیچان نے کہا پاکستان عالمی ترقیاتی اقدام کے دوستی گروپ کا اہم ترین رکن ہے چین پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030ء کے ایجنڈے پر عملدرآمد کو آگے بڑھا رہا ہے پاکستان کے اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے 2030ئ ایجنڈے میں اہم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چین اور پاکستان قریبی رابطے میں ہیں، تمام امور پر ہم آہنگ ہیں ترقی کے میدان میں پاک، چین تعاون سے دوطرفہ اور خطے کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے چین عالمی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں