شہباز شریف کا بیان درست ہے کہ معاشی استحکام کی ضروت ہے

پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کیاگیا،سیاسی استحکام شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے،فواد چوہدری

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 29 جون 2022 10:22

شہباز شریف کا بیان درست ہے کہ معاشی استحکام  کی ضروت ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2022ء) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کاکہناہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان درست ہے کہ معاشی استحکام کی ضروت ہے،فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی استحکام منصفانہ اورشفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے،پاکستان میں بحران پیدا کیا گیا جس کے نتیجے میں سیاسی بحران پیدا ہوا،انکا کہناتھاکہ شہباز شریف اگرادراک رکھتے ہیں تو انتخابات کی تاریخ دیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں مکمل طورپرفسطائیت ہے، فنڈنگ کیس کاجوبدترین فیصلہ ہوسکتاہے وہ آئیگا،فواد چودھری نے کہا کہ اداکاروں کوعمران خان کی حمایت میں ویڈیوزپردھمکیاں مل رہی ہیں ، پنجاب میں تمام کریانہ سٹوربندکردیئے گئے،تاجروں کورات 9 بجے دکانیں بندکرنیکاکہہ دیاگیا،شہروں کی دکانوں کا دارومداراس سے جڑا ہوا ہے،ان لوگوں نے ملک کومکمل طورپرآمریت میں دھکیل دیاہے،فواد چودھری نے کہا کہ ریاست،ملک اور عوام کو دیوار سے نہیں لگا سکتے،امید ہے سپریم کورٹ دونوں معاملات کو دیکھے گی،پاکستان کا عام آدمی عجیب حالات کا شکار ہوگیا ہے،سب اپنے مقدموں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں،ایک دن پتا چلے گا کہ یہ فرار ہوگئے ہیں،علاوہ ازیں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے جس کے تحت نیا الیکشن کمیشن ہو اور نئے انتخابات ہوں، ہم آئندہ عام انتخابات کے لیے فریم ورک پر بات چیت کے لیے تیار ہیں،حکومت بدترین فسطائیت پر قائم ہے لیکن تحریک انصاف فسطائیت اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے ، عمران خان کو جس طرح دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے خلاف مزاحمت کریں گے،الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں