15 جولائی کے بعد لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے

لوڈ شیڈنگ کی ایک وجہ ڈیمز میں پانی کی کمی ہے،ساڑھے 9 ہزار کی بجائے 5 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہے،وزیر مملکت مصدق ملک

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 29 جون 2022 10:56

15 جولائی کے بعد لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2022ء) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے دعوی کیا ہے کہ 15 جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے،مصدق ملک نے ملک میں بجلی بحران کے حوالےسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ ڈیمز میں پانی کی کمی بھی ہے،دوسری وجہ عالمی منڈی میں ایل این جی کی کمی اور کوئلے کا مہنگا ہونا ہے،انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں مزید گفتگو میں کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے درخواست کروں گا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کیلئے کے الیکٹرک کے لیے رقم ریلیز کریں،ساڑھے 9 ہزار کی بجائے 5 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ 15 جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے،یاد رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال پھر 6 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا ہے اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے شہریوں نے 14 مقامات پربجلی کی لوڈشیڈنگ اور کے الیکڑک کیخلاف احتجاج کیا،بجلی کی بندش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثرہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر14 مقامات پر احتجاج کیا اور کے الیکڑک کے خلاف نعرے لگائے،شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر مظاہرین کا 16 گھنٹے سے زائد دھرنا دیا ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو شہریوں اور پولیس مٰیں تصادم ہوگیا،پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا،جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پرپتھراوکیا گیا، پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا،شہریوں نے ماڑی پور روڈ کوبلاک احتجاج ریکارڈ کرایا،ایکسپریس نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے بتایا کہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث لوڈشیڈگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا،ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں