آئی ایم ایف کو بھی شک ہے ہمارا قرضہ چور حکمرانوں کے اثاثے بڑھائے گا

نیب قانون میں تبدیلی کے بعد انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن پکڑنے کے نظام کو طاقتور کیاجائے،اسد عمر

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 29 جون 2022 11:44

آئی ایم ایف کو بھی شک ہے ہمارا قرضہ چور حکمرانوں کے اثاثے بڑھائے گا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2022ء) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہاکہ آئی ایم ایف کو بھی شک ہے کہ وہ جو قرض دیں گے وہ چور حکمزانوں کے اثاثوں میں اضافہ کرے گا،انہوں نے ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ نیب قانون میں تبدیلی کے بعد انہوں نے مطالبہ کر دیا ہے کہ کرپشن کو پکڑنے کے نظام کو طاقتورکیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر کاکہناتھاکہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت پروان چڑھانے والی جماعتیں پوری طرح بے نقاب ہیں،نااہل، نکمے اور بددیانت سیاستدانوں کے امپورٹڈ کنسورشیم نے اپنی چوری بچانے کیلئے معیشت تباہی کے گھاٹ اتار دی ہے۔اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت پروان چڑھانے والی جماعتیں پوری طرح بے نقاب ہیں،کیا ابہام باقی ہے کہ اس بے چہرہ امپورٹڈ سرکار نے عوام کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر نے کہاکہ نااہل، نکمے اور بددیانت سیاستدانوں کے امپورٹڈ کنسورشیم نے اپنی چوری بچانے کیلئے معیشت تباہی کے گھاٹ اتار دی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ ایک جمہوری معاشرے میں عوام کے پاس پرامن احتجاج کے ذریعے اپنی حالتِ زار کے اظہار کے علاوہ کیا راستہ ہوتا ہے،اسد عمر نے کہاکہ صحیح معنوں میں جمہوری حکومتیں پرامن احتجاج کرنے والوں پر طاقت کے استعمال کی بجائے ان کے مسائل کے حل کی تدبیر کرتی ہیں،اس سے پہلے 25 مئی کو عوام کے آئینی و جمہوری حقوق پر بزورِ قوت تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا گیا،انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ بندوبست کے سارے کل پرزے سن لیں،اذیت ناک مہنگائی کیخلاف عوامی ردِعمل میں غیرمعمولی شدت آرہی ہے،اسدعمرنے کہاکہ پرامن احتجاج کے آئینی حق کو سلب کرکے معاشرے میں انتشار کے بیج بونے کی حکومتی کوششوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں