مہنگی ترین بجلی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے

27کے قریب آئی پی پیز کو بند کرکے مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے‘حکومت 2013کی طرح کچھ پاور کمپنیوں کو اربوں ڈالرسے نوازانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے.ذرائع پاورڈویژن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2022 19:37

مہنگی ترین بجلی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جون ۔2022 ) حکومت پاکستان کو جہاں معاشی بحران سے نمٹنے کا چیلنج درپیش ہے وہیں بجلی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرنے لگے ہیں. حکومت کا کہنا ہے ملک بھر میں طلب بڑھنے کے بعد بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے جس کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے جبکہ پاورڈویژن کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ 27کے قریب آئی پی پیز کو بند کرکے مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے .

(جاری ہے)

پاورڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 2013کی طرح کچھ پاور کمپنیوں کو اربوں ڈالرسے نوازانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے بحران پیدا کیا گیا ہے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بلاجوازبند کیئے جانے والے بیشترپاور پلانٹس ایک قریبی دوست ملک کی کمپنیوں کی ملکیت ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں ریٹس کا ازسرنوجائزہ لینے سے انکار کردیا تھا .

دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ تین روز سے بجلی کی بندش کے خلاف مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے ملک کے دوسرے بڑے لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت، دھرم پورہ، ہربنس پورہ، غازی آباد، سمن آباد،سبزہ زار‘ملتان روڈ‘ شاہدرہ اور ہمدر چوک میں شہریوں نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے اور بجلی کے ریٹس میں غیرمعمولی اضافہ واپس لیا جائے حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ملک کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے کوئلے کی درآمد بہت مددگار ثابت ہو گی وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ افغانستان سے کوئلے کی ترسیل کے لیے تمام مراحل جلد مکمل کیے جائیںحکومت پرامید ہے کہ کوئلہ بجلی کی پیداوار بڑھانے میں مدرگار ثابت ہو گا.

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بجلی بحران کا ذمہ دار تحریکِ انصاف کی سابق حکومت کو قرار دیا جا رہا ہے حالانکہ مارچ تک تحریک انصاف کی حکومت قائم رہی مگر ملک میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی معاشی امور پر بات کرنے کے لیے تحریک انصاف کے ترجمان مزمل اسلم نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے وہ چھٹیوں پر چلی گئی ہیں. کراچی کے کئی علاقوں میں 10 گھنٹے سے بھی زائد بجلی غائب رہتی ہے گزشتہ تین روز سے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج کے دوران کئی مقامات پر توڑ پھوٹ اور جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں