’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں

ابھی کارکنوں کو ٹینکوں کے آ گے لیٹنے کی کوئی ضرورت نہیں۔عمران خان کا مسکراتے ہوئے جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 30 جون 2022 12:10

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ روز اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے تو اس موقع پر ایک کارکن نے بلند آواز میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ کے لئے ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے بس آپ حکم کریں۔سابق وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کہ ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں، عوام اپنے مستقبل کے لئے نکلے ۔

انہوں نے کہا کہ 30 برس سے چوری کرنے والوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا گیا اور جس نے مسلط کیا وہ انہیں ہمارے حق میں اچھے فیصلے کرنے کے لیے نہیں لائے بلکہ ہمیں اپنی غلامی کے لیے لے کر آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو ماتحت کرنے کے بعد نیب ترامیم کر کے 1100 ارب روپے ختم کردیے، موجودہ حکومت نے اقتدار پر اپنے پنجے گاڑھنے کے ساتھ ہی کرپشن کے کیسز اور نیب ختم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، ہر طرف اشیا کی قیمتیں غیرمعمولی بڑھ گئی ہیں اور معیشت زمین بوس ہے اور ابھی اور مہنگائی ہوگی۔سابق وزیر اعظم نے سوال اٹھایا کہ ’کیا وجہ تھی کہ ہماری حکومت کو گرا کر آزمودہ چوروں کو بٹھایا اور ا?ج لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان قرضوں کی قسطیں واپس نہیں کر پائے گا اور ڈیفالٹ ہوجائے گا، موجودہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (ا?ئی ایم ایف) کے پیر پڑے ہوئے ہیں اور ان کی ایما پر مہنگائی کے لیے حامی بھر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی کی خواتین اور دیگر کارکن لوگوں کے دروازوں پر جا کر دستک دیں اور انہیں بتائیں کہ ہمارے لیے گھروں سے نکلنا کتنا اہم ہے، لوگوں کو ا?گاہ کریں کہ یہ ذمہ داری صرف عمران خان کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں