مہنگائی کے سوال پر خواجہ آصف جواب دینے سے قاصر

وزیر دفاع پیٹرولیم پر لیوی کے سوال پر بھی کوئی جواب نہ سکے اور کہا آج چھٹی ہے

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 30 جون 2022 12:55

مہنگائی کے سوال پر خواجہ آصف جواب دینے سے قاصر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جون 2022ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالےسے سوال کا جواب نہ دے سکے،جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر خواجہ آصف کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں کسی مقام سے نکلتے اور پارکنگ کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے،اس موقع پر صحافی نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی،جس پر مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما مسکرادئیے اور جواب دیا کہ آج چھٹی ہے۔

دوسری جانب صحافی نے ایک بار پھر سوال کیا کہ پیٹرولیم لیوی لگائی گئی ہے،اس پر کیا کہنا چاہیں گے؟ اس سوال پر بھی خواجہ آصف نے وہی جواب دیا کہ آج چھٹی ہے اور آگے بڑھ گئے،بعد ازاں ایک سوال اور کیا گیا کہ حکومت میں آنے سے قبل مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے خلاف مہنگائی مخالف مارچ کیا تھاِ؟صحافی کے اس سوال کا کوئی بھی جواب خواجہ آصف نہ دے سکے اور چلے گئے،وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے صحافی کے سوال کا کوئی جواب نہ دیے جانے پرسوشل میڈیا صارفین انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی گزشتہ دنوں خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف سے ماہرنفسیات کے کلئیر قرار دینے تک وزارت واپس لینی چاہیے،خواجہ آصف کو دفاع کا وزیر لگانا خطرناک ہے،خواجہ آصف ماضی قریب میں ہونے والے صدمے سے متاثر ہیں،عمران خان پر تنقید کرنا ان کا حق ہے لیکن ان کی دماغی حالت ابھی تک ماضی قریب کے ایک صدمے سے باہر نہیں آسکی اور وہ ایسی باتیں کر تے ہیں ،جب تک ماہر نفسیات مکمل چیک اپ کے بعد انھیں کلئیر نہیں کرتے ان سے وزارت کا چارج واپس لینا چاہئے،عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف ہمیشہ سے پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے رہے ہیں،غیرملکی اقامہ ہولڈر نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں