صدر مملکت کی ہِز ہائی نیس آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کی امامت کے 65سال مکمل ہونے پر مبارکباد

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے عوامی خدمت و فلاح و بہبود کے شعبے میں بے مثال خدمات انجام دی ہیں،میں ،پاکستانی عوام کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے آپ کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

جمعرات 30 جون 2022 21:58

صدر مملکت کی ہِز ہائی نیس آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کی امامت کے 65سال مکمل ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہِز ہائی نیس آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کی امامت کے 65سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے عوامی خدمت و فلاح و بہبود کے شعبے میں بے مثال خدمات انجام دی ہیں،میں اور پاکستانی عوام کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے آپ کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہِز ہائی نیس آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کی امامت کے 65سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت نے آغا خان کے نام خط میں کہا کہ آپ کی دور اندیش قیادت میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے شعبے میں بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں اور پاکستانی عوام کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے آپ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو لوگوں کی مزید خدمت کرنے کا حوصلہ اور توفیق دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں