سی پیک کے تحت مکمل ہونے و الے 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ،وزیراعظم

جمعہ 1 جولائی 2022 21:54

سی پیک کے تحت مکمل ہونے و الے  720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے ، یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پن بجلی کا پہلا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ مجھے یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی ہے کہ 720میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ حکومت کے پونے چار سال میں اس منصوبے پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی، یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پہلا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ اس منصوبے میں تعاون پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں