پاکستان کی سفارت کاری آم کی طرح میٹھی ہے، بلاول بھٹو زر داری

پاکستانی آم دنیا میں بہترین اور میٹھے ہیں، ہم نے تمام سفیروں اور سفارت خانوں میں آموں کے تحفے بھیجے ہیں، خطاب

جمعہ 1 جولائی 2022 21:54

پاکستان کی سفارت کاری آم کی طرح میٹھی ہے، بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری آم کی طرح میٹھی ہے۔مینگو فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی آم دنیا میں بہترین اور میٹھے ہیں، ہم نے تمام سفیروں اور سفارت خانوں میں آموں کے تحفے بھیجے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر ہمارے اس خزانے کی پذیرائی ہو، پاکستان میں آم کے علاوہ بھی پھلوں کی مختلف ورائٹی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے 75 برس کی تکمیل کی خوشی منا رہے ہیں، پاکستان کی سفارت کاری بھی آم کی طرح میٹھی ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے اور میرے اہل خانہ کے سندھ میں آموں کے فارم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران آم خریدے تاہم حیرت ہوئی کہ مختلف طرح کے آم بالکل میٹھے نہیں تھے،ایسے آموں کو آم کہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،پاکستان نے آموں کے علاوہ بھی پھلوں کی مختلف ورائٹیز ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کے 75 برس کی تکمیل کی خوشی منا رہے ہیں،آئندہ برس دفتر خارجہ دیگر ممالک سے پاکستان کی دوستی کی تقریبات کا انعقاد کریگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں