پی ٹی آئی عدالتی کارروائیوں کا سہارا لیکر پنجاب میں انتظامی بحران کو طول دے رہی ہے ، احسن اقبال

جمعہ 1 جولائی 2022 21:55

پی ٹی آئی عدالتی کارروائیوں کا سہارا لیکر پنجاب میں انتظامی بحران کو طول دے رہی ہے ، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عدالتی کارروائیوں کا سہارا لیکر پنجاب میں انتظامی بحران کو طول دے رہی ہے اور یوں پنجاب سے اسی طرح انتقام لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عدالتی کاروائیوں سے اورنج لائن منصوبہ دو سال التواء میں ڈالا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں