حکومت کی الیکشن قوانین میں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

درخواست چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 4 جولائی 2022 10:46

حکومت کی الیکشن قوانین  میں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین ۔ 4 جولائی 2022) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی الیکشن قوانین میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ۔ جس میں پارلیمانی امو،وزارت قانون،اوورسیز پاکستانیز،وزارت خارجہ،الیکشن کمیشن اورنادرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں کوتارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق اقدامات کا حکم دیا جائے،اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہیے کہ اس سے قبل عمران خان کی جانب سے نیب میں ہونی والے ترامیم کو بھی چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سابق وزیراعظم نے سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن کے ذریعے فیڈریشن آف پاکستان اور چیئرمین کے ذریعے نیب کو کیس میں مدعا علیہ نامزد کیا ہے،خواجہ حارث کے توسط سے دائر نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی گئی ہے، درخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیب قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 14،15، 21، 23 میں کی ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19ای, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں۔درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔نیب (دوسری ترمیم) بل 2021 میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ڈپٹی چیئرمین، جو وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کیا جائیگا، چیئرمین کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بیورو کا قائم مقام چیئرمین بن جائے گا،بل میں چیئرمین نیب اور بیورو کے پروسیکیوٹر جنرل کی 4 سال کی مدت بھی کم کر کے 3 سال کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں