مفتاح اسماعیل نے وہ کام کیے جن سے معیشت ٹریک پر آسکے، شازیہ مری

مفتاح اسماعیل ملک کی بہتری کے لیے تنقید برداشت کر رہے ہیں، وفاقی وزیر تخقیف غربت عمران خان اپنی 4 سالہ حکومت کا حساب دینے کو تیار نہیں، وہ اداروں سے کہہ رہا ہے کہ مجھے اقتدار میں لاؤ ورنہ تم برے ہو،میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جولائی 2022 17:38

مفتاح اسماعیل نے وہ کام کیے جن سے معیشت ٹریک پر آسکے، شازیہ مری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے وہ کام کیے جن سے معیشت ٹریک پر آسکے، مفتاح اسماعیل ملک کی بہتری کے لیے تنقید برداشت کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے کہ لوگوں کو پریشانیوں سے نکالا جائے، لوگوں کو سمجھایا جائے کہ مشکل فیصلہ کیوں لیا جا رہا ہے، ہمیں جو ملبہ ملا ہے اٴْسے جھیلنا پڑے گا۔

شازیہ مری نے کہا کہ جس حالت میں عمران خان نے ملک کو پہنچایا ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، عمران خان نے ڈالر 189 پر چھوڑا تھا، حکومت کو بے شمار مسائل ورثے میں ملے۔اٴْنہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل نہیں کیا، لفاظی بہت کی گئی ہے، وہ اب بھی جاری ہے، جب عمران خان اقتدار میں تھے تو کہتے تھے کہ پچھلی حکومتیں چور تھیں، اب عمران خان اقتدار سے باہر ہیں تو کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت چور ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان! آپ اپنے 4 سال کا حساب دو، خان صاحب کو غم صرف کرسی جانے کا ہے، پی ٹی آئی حکومت کو عوام سے غرض نہیں تھی، انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے خدوخال کبھی نہیں بتائے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ڈالر کی قیمت بڑھا کر مہنگائی کا عذاب مسلط کیا، کسی کو غدار قرار دینا ہمارا طریقہ نہیں، عمران خان جو کر رہے ہیں وہ حب الوطنی نہیں ہے، عمران خان یہ بتائیں کہ ملکی تشخص کیلئے انہوں نے کیا کیا شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اپنی 4 سالہ حکومت کا حساب دینے کو تیار نہیں، وہ اداروں سے کہہ رہا ہے کہ مجھے اقتدار میں لاؤ ورنہ تم برے ہو، وہ اداروں کو تنازعات میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔

اٴْنہوں نے کہا کہ جب عمران خان اقتدار میں نہیں تھے تب بھی امپائر کی انگلی کی بات کرتے تھے، پہلے کہتے تھے کہ نیوٹرل اچھا ہوتا ہے، اب ادارے بھی نیوٹرل ہو کر برے ہو گئے، آئین کے مطابق ادارے کو جو کام نہیں کرنا وہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں کہ پچھلا گند سمیٹیں اور ملک کو مثبت سمت میں آگے لے جائیں، ملک کی جو سمت تھی وہ پچھلے 4 برسوں میں ختم ہو گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں