ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے، اسد عمر

عمران خان کی اکثریت واضح ہو گئی ہے، پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملے شروع کردیے ہیں، اسد عمر

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 5 جولائی 2022 10:26

ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین، 5 جولائی 2022) ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے۔عمران خان کی اکثریت واضح ہو گئی ہے، پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملے شروع کردیے ہیں، اسد عمر کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی اکثریت واضح ہو گئی ہے، پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملے شروع کردیے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہی ہے ،انتخابی حلقوں میں غیر قانونی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر اسد عمر نے کہا کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ 22 جولائی کو حمزہ شہباز فارغ ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ان لوگوں نے نیب قانون میں ترامیم کر کے اربوں کا ریلیف لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں