وزیر اعلیٰ پنجاب کا سو یونٹ تک استعمال پر بجلی مفت دینے کا اعلان خوش آئند ہے،وزیر اعظم

معاشی حالات میں بہتری پر مزید سہولیات فراہم کریں گے، شہباز شریف کا بیان

منگل 5 جولائی 2022 17:58

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سو یونٹ تک استعمال پر بجلی مفت دینے کا اعلان خوش آئند ہے،وزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے دن سیغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سیبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال کرنے والیخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔معاشی حالات بہتر ہوتے ساتھ ہی ہم آپ کو مزیدسہولیات فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں