پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے اراکین اور دیگر حکام موجود ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 جولائی 2022 17:59

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2022 ) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری ہے جس میں سیاسی، عسکری اور پارلیمانی قیادت موجود ہے نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کا چھٹا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے. اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت موجود ہے شرکا میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، وزیراعظم کے معاون خصوصی اویس نورانی سمیت، وزرا، ارکان اسمبلی اور دیگر شامل ہیں.

(جاری ہے)

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے اراکین اور دیگر حکام موجود ہیں تاہم وزیر اعلی کے پی محمود خان شرکت نہیں کی. اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت جاری ہے وزیراعظم نے ملک کی موجودہ صورتحال سے کمیٹی کو آگاہ کیا جب کہ عسکری قیادت کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی. واضح رہے کہ اجلاس میں غیرمتعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاﺅس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونے کے باعث میڈیا کو بھی پارلیمنٹ ہاﺅس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہے.                                                                                      

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں