آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے، وزیرپیٹرولیم مصدق ملک

منگل 5 جولائی 2022 21:04

آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے، وزیرپیٹرولیم مصدق ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2022ء) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اللہ بہتر کرے گا، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہم آگے بڑھ رہے ہیں اقتصادی طور پر تھوڑی سختیاں ہیں، اللہ بہتری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بنیادی معاملات طے ہو گئے ہیں، آئی ایم ایف سے پیپر ورک چل رہا ہے، ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں معاملات طے ہو جائیں گے پھر رقم کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں