حج کیلئے بروقت سعودیہ نہ پہنچ پانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

سعودی حکومت نےعازمین حج کے لیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی‘ عازمین حج کو جمعرات 7 جولائی رات 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 6 جولائی 2022 17:31

حج کیلئے بروقت سعودیہ نہ پہنچ پانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 جولائی 2022ء ) حج کے لیے بروقت سعودی عرب نہ پہنچ پانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ سعودی حکومت نےعازمین حج کے لیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن گا کا نے اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ، جس سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی ہے اور اب عازمین حج کو جمعرات 7 جولائی رات 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حج ویزے سال 2022 کے لیے غیر معمولی تبدیلی کی جا رہی ہے ، عازمین کو کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی ، گا کا سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ، نئے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئے قانون کے تحت پاکستان میں گزشتہ روز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھنسے مسافر بھی سفر کریں گیے، عازمین حج کو پشاور، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے مختلف پروازوں کی ذریعے روانہ کیا جائے گا ، اسلام آباد ائیرپورٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے اور سعودی ائیر لائن کی پرواز 36 عازمین حج کو چھوڑ کر روانہ ہو گئی تھی ، ائیرپورٹ پر پھنسے 36 عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا ہکرنا پڑا ، عازمین حج کی جانب سے ائیرپورٹ پر شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی جس کے بعد اے ایس ایف کو طلب کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ویزوں میں تاخیر کے باعث مسافر نہ جا سکے ، اس معاملے میں قومی ائیر لائن کا کوئی قصور نہیں ، عازمین کو ویزوں کا اجراء بروقت نہ ہونے پر مشللات کا سامنا کرنا پڑا ، پی آئی اے نے عازمین کے لیے پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار رکھی لیکن پرواز میں مزید تاخیر سے سعودی حکومت کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کا اندیشہ تھا ، سعودی عرب جانے سے رہ جانے والے عازمین حج کا واحد حل حکومتی اجازت ہے ، مسافروں کو ضروری سہولیات مہا کی جا رہی ہیں جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں