آپ کیا چاہتے ہیں؟ شیریں مزاری نے اداروں اور ہینڈلرز سے سوال پوچھ لیا

الیکشن کی تاریخ دے دی جاتی ہے تو بہت سے معاملات پر بیٹھ کربات کی جاسکتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 7 جولائی 2022 13:22

آپ کیا چاہتے ہیں؟ شیریں مزاری نے اداروں اور ہینڈلرز سے سوال پوچھ لیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جولائی 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہم سب اداروں کی عزت کرتے ہیں اور کسی ادارے پر حملہ نہیں کررہے ، ان اداروں اورہینڈلرز سے سوال ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ کیا ان چوروں کو این آر او دینا رجیم چینج کا مقصد تھا؟ کیا ہم نے اسرائیل کو تسلیم کرناہے؟ کیا ہم نے بھارت کے ساتھ تجارت کرناہے؟۔

تفصیلات کے مطابق اپنی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی مذاق بن چکی ہے ، لگتا ہے یہ این آر او لینے آئے اور ملکی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں اور جب معیشت تباہ ہوتی ہے تو ملک کمزور ہوتا ہے ، اس لیے اب الیکشن کی تاریخ دی جائے، اگر الیکشن کی تاریخ دے دی جاتی ہے تو بہت سے معاملات پر بیٹھ کربات کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ کے کہنے پر رجیم تبدیل کراکے راستہ روک دیا گیا ، دفاع کرنے والے اداروں کو پاکستان کا دفاع کرنا چاہیے ، ہم سب اداروں کی عزت کرتے ہیں اور کسی ادارے پر حملہ نہیں کررہے ، ان اداروں اورہینڈلرز سے سوال ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا تھ کہ ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں، سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے کیوں کہ حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہو جائے ، ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے ، مریم اورنگزیب نے اپنے شو ہر کیلئے اربوں روپے کی لابنگ کی، مریم اورنگزیب کے شوہر کی نوکری کی وجہ سے اربوں کی تمباکو انڈسٹری کو مرعات دی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں کرپشن فری حکومت کی تھی،عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے باہر نکلنا ہوگا ، حق گھر بیٹھے نہیں ملتے چھیننے پڑتے ہیں ، عمران خان پورے ملک کے دورے پرنکلے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں