فواد چوہدری نے عمران خان کے پائلٹ کو ملنے والی دھمکیاں میڈیا کو سنا دیں

آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کے واضح احکامات تھے ایجنسیز سیاسی معاملات سے دو رہیں گی،اگر یہ آئی بی کام ہے تو وہ زرا اپنے ادارے پر غور کریں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی پریس کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جولائی 2022 15:38

فواد چوہدری نے عمران خان کے پائلٹ کو ملنے والی دھمکیاں میڈیا کو سنا دیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کے پائلٹ کو ملنے والی دھمکیاں میڈیا کو سنا دیں۔فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کے واضح احکامات تھے ایجنسیز سیاسی معاملات سے دو رہیں گی۔امید ہے ان احکامات پر عمل درآمد ہو رہا ہو گا۔

اگر یہ آئی بی کام ہے تو وہ زرا اپنے ادارے پر غور کریں۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو بھی نامعلوم نمبر سے کال آئی ہے۔اس سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے۔

آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا۔اب سب نامعلوم، معلوم ہیں۔شہباز گل نے مزید کہا کہ اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں-پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینےپر دھمکیاں دی گئیں۔زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی۔

اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائیلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اس سے پہلے بھی دعویٰ کر چکی ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں سخت سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جن خدشات کا ذکر کچھ دن پہلے کیا گیا تھا اس کا ثبوت بھی مل گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں