وفاقی وزیر شیری رحمان کی جان کیری سے ٹیلی فونک گفتگو

پاک امریکہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ورکنگ گروپ کے قیام کا عزم

جمعرات 7 جولائی 2022 21:22

وفاقی وزیر شیری رحمان کی جان کیری سے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2022ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اورامریکی خصوصی صدارتی نمائندہ برائے ماحولیات جان کیری کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا جس میں ماحولیاتی تبدیلی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

ٹیلی فونک رابطے میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے جان کیری کو پاکستان کو ماحالیاتی تبدیلی کے حوالے سے درپیش اثرات اور خطرات سے آگاہ کیا دونوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

گفتگو میں پاکستان امریکہ کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک ورکنگ گروپ کے قیام کا عزم کیا گیا۔شیری رحمان نے عالمی ماحولیاتی اہداف کے لیے بائیڈن انتظامیہ کے وعدوں کی بھی تعریف کی اور انہوں نے 21ویں صدی کے سب سے بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سینیٹر جان کیری کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں