کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، جولائی میں 2 روپے 63 پیسے اور اگست کے بلز میں 6 روپے 89 پیسے وصول کیے جائیں گے۔ نیپرا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جولائی 2022 21:09

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2022ء) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا، بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جولائی میں 2 روپے 63 پیسے اور اگست کے بلز میں 6 روپے 89 پیسے وصول کیے جائیں گے۔ اے آروائی کے مطابق نیپرا نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، کےالیکٹرک نے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، مئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

جولائی میں صارفین سے 2 روپے 63 پیسے چارج کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 6 روپے 89 پیسے چارجز وصول کیے جائیں گے، نیپرا نے 4 جولائی 2022 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی، کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عید الاضحٰی سے قبل شہریوں کو بجلی کا بڑا جھٹکا دے دیا اور بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اضافی وصولی جولائی کے بلوں میں کی جائے گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی اس رقم میں اضافے کی وجہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس اضافے کے حوالے سے سماعت 27 جون کو آن لائن کی گئی تھی جس کے بعد فریقین کے دلائل سننے کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔نیپرا میں مختلف پاور کمپنیوں کی جانب سے 13.89 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی لیکن نیپرا نے 7.9 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی۔اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تھی،اس اضافے سے کی-الیکٹرک صارفین پر19 ارب روپے سےزائد کا اضافی بوجھ پڑیگا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم نیپرا کی جانب سے 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں