’وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیردفاع کو برطرف کریں‘

وزیراعظم آگے بڑھیں بات کریں اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے وزیردفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں، فواد چوہدری کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 7 اگست 2022 21:30

’وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیردفاع کو برطرف کریں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 7اگست 2022) وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیردفاع کو برطرف کریں۔وزیراعظم آگے بڑھیں بات کریں اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے وزیردفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں، فواد چوہدری کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔

وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں بات کریں اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے وزیردفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔
انہوں نے لکھا کہ دوسرا مشورہ ہے اپنی سیاست کیلئے شہدا کو استعمال کرنےکی حد تک نہ جھکیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمارے شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے اور انہیں بُرا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا مہم صرف شرمناک ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آخر ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے؟ ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریے کا یہی نتیجہ ہے کہ یہ کم سن ذہنوں میں زہر گھول کر بدتہذیبی کو ترویج دیتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں