صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے

سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی،مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اگست 2022 11:04

صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 8اگست 2022) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔

(جاری ہے)

احتساب، ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ 5 سٹار ہوٹل ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 12اگست 3 بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔
اس سے قبل ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران جماعتوں کے ساتھ ہیں ، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، وزیر خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں اور دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے کی گئی ہیں، حتیٰ کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں، یہ سیلاب کی فوٹو کھنچوانے پر زور اور اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں ہے۔شیخ رشید نے لکھا کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں جبکہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں