پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے

اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئیے۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اگست 2022 11:13

پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 8اگست 2022) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی۔ شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئیے۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جب کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے دو ماہ میں ختم ہو جائے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔دوسری جانب سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.8 ارب ڈالر اورسرمایہ کاری کاحجم 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق ستمبر2020 سے جولائی 2022 تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ 4.8 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا،جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 188 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 250 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 307ملین ڈالرتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جون کے مقابلہ میں جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے نئے کھاتہ داروں کی تعداد میں 11980 کااضافہ ہواجس کے بعد کھاتہ داروں کی تعداد441344 ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے دوران 101.36 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرجون 2022 تک کی مدت میں148 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 101.36 فیصدزیادہ ہے، جون میں 12.7ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں