پاکستان کے لئے کامن ویلتھ کھیلوں میں تمغےحاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے ،وزیر اعظم شہباز شریف

پیر 8 اگست 2022 14:59

پاکستان کے لئے کامن ویلتھ کھیلوں میں تمغےحاصل کرنے والے  کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے ،وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے کامن ویلتھ کھیلوں میں تمغےحاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے اور اقوام عالم میں پاکستان کا سربلند کردیا،وطن واپسی پر ان سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ نوح بٹ اور ارشد ندیم نے سونے، شریف طاہر، زمان انور اور انعام بٹ نے چاندی، شاہ حسین، علی اسد اور عنایت اللہ نے کامن ویلتھ کھیلوں میں کانسی کے تمغے جیت کر مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا اور اقوام عالم میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے، آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔

‏وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ان تمام ایتھلیٹس سے وطن واپسی پر ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔اس کے علاوہ کامن ویلتھ کھیلوں میں شریک دیگر پاکستانی ایتھلیٹس بھی قابلِ تعریف ہیں جو محنت اور لگن سے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں، حوصلہ مت ہاریں، محنت جاری رکھیں۔\932

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں