آصف علی کی شمالی وزیرستان میں فوج کے جوانوں پر خودکش حملے کی مذمت

دھرتی کے محافظ بہادر بیٹوں کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا، سابق صدر

بدھ 10 اگست 2022 16:26

آصف علی کی شمالی وزیرستان میں فوج کے جوانوں پر خودکش حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) سابق صدر آصف علی نے شمالی وزیرستان میں فوج کے جوانوں پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ آصف علی زرداری نے فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وطن دشمن دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔ سابق صدر نے کہاکہ دھرتی کے محافظ بہادر بیٹوں کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔آصف علی زرداری نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں