وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ڈائریکٹر شنگھائی تعاون تنظیم سے ملاقات

دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندانہ روئیوں جیسی برائیوں کے سدباب کے لئیے پاکستان کے عزم کا اعاد

جمعرات 11 اگست 2022 22:41

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی  ڈائریکٹر شنگھائی تعاون تنظیم سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندانہ روئیوں جیسی برائیوں کے سدباب کے لئیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا اعادہ شنگھائی تعاون تنظیم کی ذیلی کمیٹی برائے انسدادِ دہشت گردی کے ڈائریکٹر رسلان مرزائیوں سے ملاقات میں کیا ہے ۔ وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی ذیلی کمیٹی برائے ا نسداد دہشت گردی (SCO-RATS) کے تعاون کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے خطہ میں حالیہ پیش رفت کے ساتھ ساتھ آر اے ٹی ایس۔ایس سی او کی افادیت کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں