چیئرمین سینیٹ کا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

جمعرات 11 اگست 2022 22:52

چیئرمین سینیٹ کا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی  کی والدہ کے انتقال پر  اظہارتعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انھوں نے نواب اسلم رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال کو سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ اراکین سینیٹ عبد القادر ، مولانا عبدالغفور حیدری اور نصیب اللہ بازئی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں