میں ٹی وی چینل پر فوج سے متعلق بیان سوچ سمجھ کر دیا،شہبازگل

میں نے یہ بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں دیا، چیف آف سٹاف پی ٹی آئی کا پولیس کو بیان

جمعرات 11 اگست 2022 22:58

میں ٹی وی چینل پر فوج سے متعلق بیان سوچ سمجھ کر دیا،شہبازگل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) تحریک انصاف کے رہنماء شہبازگل نے پولیس کو قلمبند کرائے گئے بیا ن میں کہا ہے کہ میں نے ٹی وی چینل پر فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں دیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ میں نے فوج سے متعلق بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتا لگا رہے کہ ٹویٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائ شہبازگل نے پولیس کو دوران تفتیش اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے فوج سے متعلق بیان سوچ سمجھ کر دیا، میرے خیال میں میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کریہ بیان نہیں دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہبازگل سے برآمد ہونے والا موبائل فون ڈمی ہے، شہبازگل کا اصل موبائل فون ڈرائیور لے گیا ہے، شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹویٹس ہورہی، پتا لگا رہے کہ ٹویٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے، شہبازگل کے فون سے ٹویٹ کرنے والا بھی ملزم کا ساتھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں