صدرمملکت کی ایچ ای سی اور ہنر کدہ کالج کو طالب علم کی ایکریڈیٹیشن کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

جمعرات 11 اگست 2022 23:06

صدرمملکت کی ایچ ای سی اور ہنر کدہ کالج کو طالب علم کی ایکریڈیٹیشن کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایچ ای سی اور ہنر کدہ کالج کو طالب علم کا مستقبل بچانے کے لیے ایکریڈیٹیشن کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ہنر کدہ کالج آف ویڑول اینڈ پرفارمنگ آرٹس طلبائ کا کیریئرن بچانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے ایکریڈیشن کا مسئلہ حل کرے، صدر مملکت نے عمران منہاس کی جانب سے وفاقی محتسب کے حکم کے خلاف دائر کی گئی درخواست نمٹا دی۔

وفاقی محتسب نے ہنر کدہ کالج آف ویڑول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کو غفلت برتنے کا مرتکب پایا تھا۔صدر عارف علوی نے قرار دیا کہ ایچ ای سی بدانتظامی کا مرتکب ہوئی، کالج انتظامیہ کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے تاکہ دیگر طلبائ غیر منظور شدہ کالجوں کا شکار نہ بنیں۔

(جاری ہے)

ہنر کدہ کالج طالب علم کا مکمل ریکارڈ پیش کرے اور اسے یونیورسٹی کے متعلقہ لیگل فورمز کے سامنے غور کیلئے رکھا جائے۔

واقعہ کی تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ کے بیٹے نے ہنر کدہ کالج، اسلام آباد میں فائن آرٹس کے چار سالہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لیا تھا، کالج بلوچستان یونیورسٹی سے منسلک تھا اور اسے ایک معروف آرٹسٹ چلا رہا تھا۔پروگرام مکمل ہونے کے بعد کالج سے ڈگری فراہم کرنے کی درخواست کی گئی لیکن ڈگری نہ دی گئی۔صدر عارف علوی کا کہناتھا یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری اس لیے نہیں دی گئی کہ طالبِ علم بلوچستان یونیورسٹی میں رجسٹرڈ نہیں تھا ۔

طالبِ علم کے والد نے ناانصافی پر وفاقی محتسب سے رابطہ کیا۔بعد ازاں شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب کے حکم کے خلاف صدر پاکستان کو درخواست دائر کی۔ن صدر نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس بدانتظامی سے براہ راست متاثر ہونے والے طلبائ کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس مسئلے کو حل کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں