روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا پاکستان کے یوم آزادی پر پیغام

معاشی اور سماجی ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں، روسی صدر ولادی میر پوٹن

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 14 اگست 2022 19:33

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا پاکستان کے یوم آزادی پر پیغام
ماسکو(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 14اگست 2022) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا پاکستان کے یوم آزادی پر پیغام۔ معاشی اور سماجی ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں، روسی صدر ولادی میر پوٹن کی پاکستان کے وزیراعظم اور صدر کو جشن آزادی پر مبارک باد۔تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےیوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اور سماجی ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں۔دوسری جانب امریکا نے پاکستان کو 75 ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے بیان میں کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کیساتھ باہمی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔

سعودی عرب نے یوم آزادی پر پاکستان کو مبارک باد دی ہے۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور ہم پاکستان کی ترقی و کامرانی، امن و استحکام کے لیے پرامید ہیں۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی حکومت پاکستان اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ آج ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔                         

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں